مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے 19 ستمبر تک اسرائیل کی جانب سے شام کے خلاف ایک ہزار سے زائد زمینی کارروائیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں کی شدت میں رواں سال اضافہ ہوا ہے۔ 2025 میں اسرائیل کی جانب سے شام کے خلاف 460 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ 2026 میں اب تک 594 کارروائیاں درج کی جاچکی ہیں۔
شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں صرف زمینی پیش قدمی تک محدود نہیں ہیں بلکہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 78 فضائی اور زمینی حملے بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جولانی حکومت نے ان کارروائیوں کے خلاف اب تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا بلکہ تل ابیب کے ساتھ مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ